کراچی:(دنیا نیوز) سندھ سےکراچی کو چینی کی سپلائی معطل، چینی کےدام 200 روپے سے تجاوز کر گئی جس سے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
کراچی میں چینی کی قیمت ہولسیل مارکیٹوں میں پہلی بار202 روپے ہوگئی ،سندھ شوگرملز مالکان نےکراچی ہولسیل مارکیٹوں کو چینی کی سپلائی دو روزسے بند کر دی۔
چیئرمین گروسرز اینڈ ہول سیلرز عبدالرؤف ابراہیم پنجاب میں فی کلو چینی کی ہول سیل قیمت 175 روپے ہے، کراچی کےمختلف علاقوں میں ریٹیل چینی کی قیمت 210 سے 215روپے ہوگئی۔
دوسری جانب اُن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ شوگر ملز مالکان سے چینی نہ ملنے سےہولسیل میں قیمت مزید بڑھے گی، آئی ایم ایف رپورٹ میں شوگرملزمالکان کےگٹھ جوڑ کا تذکرہ ہوا مگر کاروائی نہ ہوسکی۔



