کراچی: (دنیا نیوز) آسٹریین سفیر وولف گینگ اولیور نے کہا کہ آسٹریا کی غیرجانبداری اس کی خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی مصروفیت کا بنیادی ستون ہے۔
آسٹریا کے قومی دن کے موقع پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں امن کیلئے آسٹریا کے دیرینہ عزم اور پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات کا جشن منایا گیا، تقریب میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکت کی، آسٹریین سفیر نے شہرکی توانائی اور ثقافتی رنگا رنگ کو سراہا۔
آسٹریا کے سفیروولف گینگ اولیور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن، ثابت قدمی اوراصولی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، سفیرنے آسٹریا اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، قابل تجدید توانائی، تعلیم اور ثقافت میں تعاون پر زوردیا، پاکستان کے انفراسٹرکچر اورتوانائی کے شعبوں میں آسٹریا کی کمپنیوں کے تعاون کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے علمی اور ثقافتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آسٹریین سفیر نے آسٹریا پاکستان دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔



