کراچی: ادیب و گلوکار بیدل مسرور کے گھر چوری کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 22 November,2025 12:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) تفتیشی حکام نے کہا ہے کہ ادیب و گلوکار بیدل مسرور کے گھر چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم بیدل مسرور سے پلاٹ خریدنے والے شخص کا بھائی ہے، ملزم کو علم تھا کہ بیدل مسرور کے پاس بھاری رقم موجود ہے۔

ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں، ملزم نے بیدل مسرور کے گھر سے 70 لاکھ روپے چوری کیے تھے۔