لاہور: (دنیا نیوز) مصری شاہ ، فاروق گنج میں پلاٹ کا تنازع 2 افراد کی جان لے گیا۔
پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملکیت کے دعویدار دونوں فریقین کا ایک، ایک فرد ہلاک ہوا، مقتولین میں 65 سالہ عبد الرحمٰن اور 45 سالہ فیاض خان شامل ہیں۔
مقتول عبد الرحمان شاہد کالونی وحدت روڈ جبکہ فیاض خان مصری شاہ کا رہائشی تھا، مقتولین کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، پولیس کے مطابق متاثرہ فریقین کے بیانات کی روشنی میں واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔



