الہ آباد: پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

Published On 22 November,2025 12:31 am

الہ آباد: (دنیا نیوز) الہ آباد میں پولیس نے بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان سے 20 لاکھ روپے کی نقدی اور 6 تولے کے طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے، ملزمان کی شناخت شہباز اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ڈکیت گینگ سے برآمد کیا ہوا مال ضابطے کے تحت اصل مالکان کے سپرد کر دیا، 20 لاکھ نقدی اور طلائی زیورات واپس ملنے پر شہریوں نے پولیس سے اظہارِ تشکر کیا۔