دنیا پور: شہری کو قتل کرنے والا خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار

Published On 21 November,2025 12:59 am

دنیاپور: (دنیا نیوز) اندھے قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والا خطرناک اشتہاری ذوالفقار علی دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق اشتہاری ذوالفقار علی نے 2013ء میں دنیاپور کے علاقہ چک 344 ڈبلیو بی میں شہری الطاف کو گولی مار کر قتل کیا تھا، قتل کی واردت کے بعد ملزم روپوش ہوکر بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروا کر دبئی سے ایسٹراڈیشن کروائی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق انٹرپول کی مدد سے ملزم ذوالفقار علی کی دبئی میں موجودگی کا پتہ چلایا گیا، انٹرپول پولیس اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی سے ملزم گرفتار ہوا، دبئی سے خصوصی ٹیم مجرم ذوالفقار علی کو لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ پر ملزم ذوالفقار علی کو ایس ایچ او سٹی دنیا پور عمران عمر کے حوالے کر دیا گیا جس کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔