ٹک ٹاکر کا مغوی والد بازیاب، پولیس مقابلے میں 4 اغوا کار ہلاک

Published On 21 November,2025 01:26 am

کوٹ ادو: (دنیا نیوز) پولیس نے تھل کے ریگستان میں کارروائی کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر کے مغوی والد کو بازیاب کروا لیا جبکہ مقابلے میں 4 اغوا کار ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او کوٹ ادو نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کے والد صادق حسین کی بازیابی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 اغواء کار ہلاک ہوئے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران ایک اغواء کار فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوا جبکہ مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، ٹک ٹاکر ویلا منڈا کے والد صادق حسین کو 15 نومبر کو 4 ملزمان نے ڈیرے سے اغوا کیا تھا۔