بہاولنگر: (دنیا نیوز) چک 5 ون آر کے قریب سی سی ڈی کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ سی سی ڈی پولیس گشت پر مامور تھی، ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی، مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکو کی محمد ارشاد کے نام سے شناخت ہوئی، ملزم متعدد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے، ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مفرور ملزم کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔



