اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک میں ایک اور تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہو گیا۔
او جی ڈی سی نے پختونخوا کے نشپا بلاک سے بڑی تیل و گیس کی دریافت حاصل کر لی، براگزئی ایکس -1 کنویں سے یومیہ2,280 بیرل تیل حاصل ہوگا۔
او جی ڈی سی حکام کا کہنا تھا کہ کنویں سے 5.6 ملین معکب فٹ گیس کی پیداوار حاصل ہوگی، نشپہ بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ1 کنواں کی ڈرلنگ5,170 میٹر گہرائی تک مکمل کی۔



