پی ایس ایل تھری میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

Last Updated On 13 March,2018 11:40 am

لاہور (دنیا نیوز ) پی ایس ایل تھری کا میدان ایک دِن کے وقفے کے بعد آج شارجہ میں سجے گا، واحد میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز ان ایکشن ہوں گے۔ کامیاب ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن سنبھال لے گی۔

پی ایس ایل تھری کے ہنگامے کا پھر سے آغاز ہونے جا رہا ہے جس کیلئے شارجہ میں میدان سجے گا۔ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ واحد اور اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔

دس پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان مصباح الیون کی ایک بار پھر نمبر ون بننے پر نظریں جم چکی ہیں۔ پہلے نمبر سے سلِپ ہونے والے سلطانز بھی جیت کر سرفہرست آ سکتے ہیں۔ اس سے پہلے پچیس فروری کو ہونے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا تھا۔