دبئی( روزنامہ دنیا) ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور زلمی کی پوری ٹیم کوالیفائی کرنے کی صورت میں پاکستان میں پھر سے رنگ جمانے کیلئے تیار ہے ، موجودہ صورتحال میں بھی ٹائٹل کے دفاع کی ہماری امیدیں بدستور قائم ہیں،
اگرچہ ایونٹ کے آغاز اور درمیان میں ہمارے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر میں ان کے پیچھے چھپ نہیں رہا اور نہ ہی ہارنے پر کوئی بہانے تراش رہا ہوں۔ کھلاڑیوں میں نہ صرف ایلیمنیٹرز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ ہم فائنل میں رسائی حاصل کرنے اور ٹائٹل پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کیلئے بھی پراعتماد ہیں۔