دبئی(روزنامہ دنیا ) کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ عماد وسیم کو سی ٹی سکین کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تھا، عماد کو آبزرویشن میں رکھا جائے گا تاہم بظاہر وہ ٹھیک نظر آرہے ہیں۔
گزشتہ روز میچ کے 19 ویں اوور میں سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم سر کے بل گر گئے تھے جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے سٹریچر پر لے جایا گیا۔
عماد وسیم کی صحت بہتر ہوگئی مگر وہ ہسپتال میں معمول کے مطابق ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی رہیں گے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ان کی ٹیم نے تقریباً 10 رن کم بنائے تھے۔