نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم صرف 58 رنز پر ڈھیر

Last Updated On 22 March,2018 05:59 pm

 

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں بہترین آغاز کیا۔ انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی بولٹ اور ساﺅتھی کی برق رفتار گیندوں کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا، 27 رنز پر اس کے 9 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے تھے لیکن کریگ اوورٹن نے جیمز اینڈرسن کے ساتھ مل کر دسویں وکٹ کی شراکت میں 31 رنز جوڑ کر ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کم ترین سکور پر آﺅٹ ہونے سے بچایا، انگلینڈ کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر عبور کرنے میں ناکام رہے جن میں سے 5 کھلاڑی کھاتہ بھی نہ کھول سکے، اوورٹن نے 33 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے، بولٹ نے 6 اور ساﺅتھی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا کر مجموعی طور پر 117 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کپتان کین ولیمسن 91 اور ہنری نیکولز 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیمز اینڈرسن نے 2 اور سٹورٹ براڈ نے ایک وکٹ لی۔