بوم بوم آفریدی نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں اسلام آباد اور پشاور کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا، ایسے کھلاڑیوں سے معاہدہ نہیں ہونا چاہیے جو پاکستان نہیں آتے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل میں آنا چاہیے۔
سابق قومی آل راؤنڈر نے کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کو بھی سراہا، شاہد آفریدی کا کہنا تھا پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پورے شہر کو بند کر دیا جائے۔ شاہد آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کو کھیلنا چاہئیے۔