زمبابوے میں کھیلے گئے ورلڈکپ دوہزار انیس کے کوالیفائر کے تینتیسویں میچ میں آئرش ٹیم کا 210 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے پانچ وکٹ پر پورا کر لیا۔ اوپنر محمد شہزاد 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، غلام نبی کے پینتالیس رنز نے بھی جیت کا راستہ آسان بنایا۔ کپتان اصغر سٹینکزئی کے ناٹ آؤٹ انتالیس رنز نے پانچ وکٹ کی فتح دلا دی۔ اس شاندار فتح کی بدولت ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹ میں اگر مگر کی صورتحال ختم ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے بعد افغانستان نے بھی رسائی پائی جبکہ زمبابوے انتالیس سال بعد کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ سے آؤٹ ہو گیا۔
میچ کی خاص بات انیس سالہ راشد خان کی تین وکٹیں تھیں جس کی بدولت وہ تینتالیس میچوں میں ننانوے شکار کرنے والے یعنی ون ڈے میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے سے ایک قدم کی دوری پر پہنچ گئے ہیں۔