کراچی کنگز کیخلاف 77 رنز کی اننگز کھیلنے والے پشاور زلمی کامران اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ میچ سے قبل فٹ نہیں تھے مگر ٹیم فزیو کی محنت نے انھیں میدان میں اترنے کے قابل بنایا۔ یاد رہے کہ کامران اکمل نے کراچی کنگز کیخلاف دوسرے ایلیمنیٹر مقابلے میں تاریخی اننگ کھیلتے ہوئے پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی اور مجموعی طور پر 27 گیندوں پر 77 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو چار چاند لگا دیے۔