کنٹبری: (دنیا نیوز) پریکٹس میچ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف کینٹ کاؤنٹی ایک وکٹ پر انتالیس رنز سے پہلی ادھوری اننگز کا آغاز کرے گی، دوسرے روز بارش کے باعث کھیل نہ ہوسکا۔
پاکستان اور کینٹ کاؤنٹی کا پریکٹس میچ کنٹبری کرکٹ گراؤنڈ میں جاری، دوسرے روز بارش کا راج رہا پورے دن میں ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔ مہمان ٹیم چار روزہ میچ کے تیسرے دن ایک وکٹ پر انتالیس رنز سے اپنی پہلی ادھوری اننگز کا آغاز کرے گی۔
افتتاحی روز پاکستان ٹیم ایک سو اڑسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ نوجوان امام الحق نے ففٹی سکور کی وہ اکسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے۔