ماسکو: (دنیا نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت مشترکہ فوجی مشقیں رواں سال روس میں ہونے جا رہی ہیں۔ پاکستان، چین اور بھارت کے فوجی دستے پہلی بار ایک ساتھ شریک ہونگے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے مشترکہ فوجی مشقیں رواں سال ستمبر میں روس میں منعقد ہونگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان مشقوں میں پہلی بار پاکستان، چین اور بھارت کے فوجی دستے ایک ساتھ شریک ہونگے۔
مشترکہ مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممبر ممالک کی فوجیں حصہ لیں گی۔ عسکری ماہرین ایس سی او کو مغربی ممالک کے عسکری اتحاد نیٹو کے توڑ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ 2001ء میں وجود میں آنے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اور بھارت گزشتہ سال مستقبل ممبر کے طور پر شامل ہوئے تھے۔