انڈین شہری واہگہ چیک پوسٹ پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حوالے

Last Updated On 29 April,2018 06:33 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی شہری دلویندر سنگھ کو واہگہ چیک پوسٹ پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی شہری چھ مارچ کو غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان داخل ہو گیا تھا۔ پنجاب رینجرز نے بھارتی شہری کو بھارتی سیکیورٹی فورسزکے حوالے کیا۔

بھارتی شہری دلویندر سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام کے دوران پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے اچھے تعاون پر مشکور ہوں۔