قومی ٹیم کا کینٹ کاؤنٹی کیخلاف پریکٹس میچ، تیسرا روز بھی بارش کی نذر

Last Updated On 30 April,2018 07:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کا کینٹ کاؤنٹی کے خلاف پریکٹس میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک وکٹ پر انتالیس رنز بنا لیے۔ میزبان ٹیم کو سرفراز الیون کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید ایک سو انتیس رنز درکار ہیں۔

پہلے پریکٹس میچ کے تیسرے روز بھی بارش ہی کا کھیل جاری رہا، کرکٹ نہ ہو سکی۔ افتتاحی روز پاکستانی ایک سو اڑسٹھ رنز کے جواب میں کینٹ کاؤنٹی نے ایک وکٹ پر انتالیس رنز بنا لیے تھے۔ مہمان ٹیم کو شاہینوں کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید ایک سو انتیس رنز بنانا ہیں۔ اس سے پہلے قومی اوپنر اظہر علی پندرہ اور سمیع اسلم تیرہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نوجوان بلے باز امام الحق نے ففٹی جڑی دی، وہ اکسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاداب خان سات جبکہ حسن علی نے ٹوٹل میں چوبیس رنز کا اضافہ کیا تھا۔