پی سی بی کو 6 فٹ لمبے باولر کی تلاش، کیمپ لگ گیا

Last Updated On 30 April,2018 05:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرکٹ بورڈ نے اب چھ فٹ اور اس سے زیادہ قد والے فاسٹ بولرز کا اسکواڈ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کون ہو گا مستقبل کا جوئل گارنر اور محمد عرفان، اس کے لئے ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 فاسٹ باولرز جن کی عمر کی حد 23 برس تک ہے اور سب کے سب چھ فٹ اونچے ہیں، اور اسپیڈ 130 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، لاہور میں جاری کیمپ کا حصہ بن چکے ہیں۔یاد رہے کہ قومی ٹیم میں اس وقت کوئی بھی چھ فٹ کا باولر نہیں۔ پی سی بی کو تلاش کسی لمبے اور تیز باولر کی جو مستقبل میں گرین شرٹس کی نمائندگی کر سکے۔ اس کیمپ میں ویسے تو ملک بھر سے کھلاڑی شریک ہیں مگر زیادہ نمائندگی پسماندہ علاقوں کو دی گئی ہے جن میں کشمیر  فاٹا اور خیبر ایجنسی شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کی کوچنگ منصور رانا، محسن کمال اور افتخار انجم کر رہے ہیں۔ ان کی باولنگ میں کاٹ لانے کا کام 2 مئی تک جاری رہے گا۔