لاہور(دنیا نیوز ) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں قومی ٹیم اپنے سفر کا آغاز 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی، کوچ مِکی آرتھر سمیت کپتان سرفراز اور محمد عامر ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کیلئے پر عزم ہیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم پاکستان اپنے سفر کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی، دونوں ٹیمیں 31 مئی کو ناٹنگھم میں مد مقابل ہوں گی۔ قومی کپتان سرفراز احمد ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں۔
ہیڈ کوچ مِکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ عالمی کپ میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے۔ فاسٹ بائولر محمد عامر نے میگا ایونٹ کا بہترین بائولر بننے پر نظریں جما لی ہیں۔ ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ 16 جون کو کھیلا جائے گا۔