لاہور: (ویب ڈیسک) کراچی کے مسائل پر شاہد آفریدی بھی میدان میں کود پڑے، اپنی ٹویٹ میں لکھا 70 برس ہوگئے مگر کراچی شہر کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے۔
کراچی کے مسائل ہیں کہ حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے، سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے شہر قائد کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔روشنیوں کے شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ، امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل کے ساتھ لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کا مسئلہ بھی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔
ایسے میں معروف پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی بھی میدان میں آگئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کراچی کے مسائل کے حوالے سے لکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کےمسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے، سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا، آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟"
پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کےمسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے، سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا، آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 25, 2018
واضح رہے کہ کرکٹر شاہد خان آفریدی اکثر عوامی مسائل کی نشاندہی کرتے رہتے ہیں۔