عوام انتخابات میں ووٹ ضرور کاسٹ کریں :سرفراز احمد

Last Updated On 24 July,2018 03:15 pm

کراچی (دنیا نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں عوام سے اپنا ووٹ ڈالنے پر ضرور کاسٹ کریں، اس امیدوار کو ووٹ دیں جسے بہتر سمجھیں، ٹرائینگولر سیریز اپنے نام کرنا زمبابوے میں سب سے بڑی کامیابی تھی،

زمبابوے سے سیریز جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ کپتان سرفراز احمد کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو ملکی الیکشنز پر بھی تبصرہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں ان کے حلقہ سے امیدوار کون ہیں لیکن ووٹ ضرور دینا ہے۔

کپتان سرفراز احمد نے سہ ملکی سریز میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا فخر زمان کا فارم میں آنا اچھی بات ہے، وہ فخر پاکستان ہے۔ کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ پر فوکس ہے اور قومی ٹیم ایک ماہ بعد میگا ایونٹ کے لئے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔