لاہور: (دنیا نیوز) مایہ ناز کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی عمران خان کی حمایت میں نکل آئے۔
وسیم اکرم نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے نام کپتان کی حمایت میں پیغام جاری کر دیا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف ایک کرکٹر تھا جو سیاستدان بن گیا، عمران خان وہ انسان تھا جسے اللہ نے اپنی قوم کی خدمت، حفاظت اور قیادت کیلئے پیدا کیا، آج اپنے ملک اور اپنی تاریخ کو بدلنے کا دن ہے، عوام نکلے اور کپتان کے حق میں ووٹ ڈالے۔
A cricketer who became a politician? Or a man who was born to serve this nation, protect our people and lead us in to our own. And one day they will say, that this same man was once a phenomenal cricketer. The time is now for change, Our country Our history! #VoteForKaptaan
— Wasim Akram (@wasimakramlive) July 24, 2018
فاسٹ بولر وسیم اکرم کی جانب سے یہ ٹوئٹ ’عمران خان‘ کے لیے جاری کیا گیا ہے جس میں وہ ان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں، یہ ان کا انتخابات سے قبل دوسرا پیغام ہے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ’عمران خان‘ کو سپورٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ آج ہی کی تاریخ میں شاہد خان آفریدی کی صاحبزادیوں کی طرف سے بھی عمران خان کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں ان کی بیٹیوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں۔