لاہور: (دنیا نیوز) زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی، ہیڈ کوچ اور بالنگ کوچ سمیت دیگرسٹاف لاہور پہنچ گیا۔
زمبابوے میں کرکٹ کا میدان مارنے کے بعد لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، حسن علی، محمد عامر، آصف علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بالنگ کوچ اظہر محمود سمیت دیگر عملہ بھی وطن واپس پہنچا ہے۔ زمبابوے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ٹرائی سیریز میں کامیابی حاصل کی اور زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔