نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ کے اثاثے طلب

Last Updated On 27 July,2018 04:01 pm

لاہور (دنیا نیوز ) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور اہلیہ مشکل میں پھنس گئے، دونوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، چیئرمین پی سی بی سے ایک کروڑ چھ لاکھ کے گفٹ ظاہر کرنے کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر بڑی مشکل آ گئی، ایف بی آر نے انہیں آڈٹ کیلئے منتخب کر لیا۔ نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ گزشتہ چھ سال کا حساب دیں گے۔ ایف بی آر نے دونوں کو جلد از جلد اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نجم سیٹھی کی جانب سے ظاہر کیے گئے ایک کروڑ چھ لاکھ روپے کے گفٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ اثاثہ جات کی معلومات ملنے کے بعد ایف بی آر چیئرمین پی سی بی کے خلاف چھان بین کا آغاز کرے گا۔