برمنگھم ٹیسٹ :انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 285 رنز بنا لئے

Last Updated On 02 August,2018 09:48 am

لندن (دنیا نیوز ) برمنگھم ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 285 رنز بنا لیے، کپتان جو رُوٹ کے رن آؤٹ ہو جانے کے بعد گویا لائن ہی لگ گئی، ایشوین نے چار شکار کیے۔

سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے افتتاحی روز انگلینڈ کی ایک ڈراپ کیچ کے باوجود چھبیس رنز پر پہلی وکٹ گری، تیرہ رنز پر کھیلتے کُک کو ایشوین نے تڑکا لگایا، جینگز بیالیس رنز پر محمد شامی کا نشانہ بنے۔ کپتان جو رُوٹ اسی رنز پر ویرات کوہلی کی ڈائریکٹ ہِٹ کا شکار ہو گئے۔

رُوٹ کے رن آؤٹ ہوتے ہی گویا انگلش ٹیم کی جڑیں ہلنے لگیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئر سٹو نے ٹوٹل میں ستر رنز کا اضافہ کیا۔ جوس بٹلر تو کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

روی چندرن ایشوین نے چار مہرے کھسکائے، محمد شامی کے ہاتھ دو بلے باز آئے، میزبان ٹیم دو سو پچاسی رنز نو کھلاڑی آؤٹ سے آج دوسرے دن کا کھیل شروع کرے گی۔