دوسرے ون ڈے میں پروٹیز نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

Last Updated On 02 August,2018 04:47 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) افریقی ٹیم نے دو سو پینتالیس رنز کا ہدف 43ویں اوورمیں عبورکیا، اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 87 رنز کی اننگز کھیلی۔

دمبولا میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے میزبان سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دیدی، سری لنکا نے 8 وکٹوں پر دو سو چوالیس رنز بنائے، آئی لینڈر کپتان اینجلو میتھیوز کی اناسی رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

پروٹیز نے پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسراون ڈے 5 اگست کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔