سابق قومی وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل کا کامیاب آپریشن

Last Updated On 03 August,2018 05:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل کا آپریشن گزشتہ روز کامیاب رہا جب ڈاکٹروں نے ایک مقامی اسپتال میں لیژرٹیکنالوجی کے سہارے ان کے گردے سے پتھری نکال کر انہیں ایک ہفتے آرام کی ہدایت کردی ہے۔

عدنان اکمل نے اسپتال کے بیڈ سے ٹوئٹر پر اپنی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس وقت صرف دعاؤں کی ضرورت ہے