ٹیسٹ رینکنگ، ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن

Last Updated On 05 August,2018 06:06 pm

دبئی (دنیا نیوز ) آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ویرات کوہلی کو انگلینڈ کے خلاف اچھی پرفارمنس کا انعام مل گیا۔

وہ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کو پیچھے چھوڑ کر طویل فارمیٹ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے، کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے والے ساتویں بھارتی کرکٹر ہیں، ان سے پہلے سنیل گواسکر، دلیپ وینگسارکر، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، سہواگ اور گوتم گمبھیر بھی نمبر ون رہنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ دس میں شامل نہیں۔