معروف ریسلر کین کی سیاسی میدان میں کامیاب انڑی

Last Updated On 05 August,2018 05:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ریسلنگ کی دنیا میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے معروف ریسلر کین نے سیاسی میدان میں کامیاب قدم رکھ دیا، انہوں نے ریپبلکنز کی جانب سے ریاست ٹینیسی کے ٹاؤن میئر کا الیکشن جیت لیا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کا بڑا نام اور انڈر ٹیکر کے بھائی کین نے ریسلنگ کے بعد اب سیاسی میدان میں بھی کامیاب قدم رکھ دیا ہے۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے ٹاؤن میئر الیکشن میں انہوں نے دو تہائی کی اکثریت حاصل کی۔ ریپبلکنز کی جانب سے انتخابات جیتنے والے ریسلر کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے وہ سیاسی میدان میں داخل ہوئے ہیں، وہ اپنے ووٹرز کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔