لاہور: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کے تربیتی کیمپ کیلئے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا۔ محمد حفیظ، عماد وسیم اور شان مسعود بھی شامل، کیمپ 3 سے 10 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا۔
ایشیا کپ کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 3 سے 10 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں لگایا جائے گا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ، شان مسعود اور عماد وسیم کو بھی کیمپ کے لیے طلب کرلیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان خان، جنید خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور محمد عامر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 19ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔