روی شاستری کی اداکارہ نمرت کور سے ملاقاتیں بڑھ گئیں

Last Updated On 04 September,2018 01:23 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری ان دنوں اداکارہ نمرت کور کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں ۔ میڈیا میں دونوں کی ملاقاتوں اور قربتوں کا بہت چرچا ہو رہا ہے۔

دوسری جانب روی شاستری کی جانب سے ایسی کسی بھی خبر کی پرزور انداز میں تردید کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے اور لوگ بات کا بتنگڑ بنا رہے ہیں۔

میڈیا کے نمائندے اس بات پر مصر ہیں کہ دونوں کے درمیان کچھ نہ کچھ ضرور ہے ورنہ دو سال سے دونوں کی ملاقاتیں جاری نہ رہتیں، روی شاستری کا میڈیا کی خبروں پر کہنا تھا کہ میں روز اپنے بارے میں کچھ نہ کچھ الٹا سیدھا پڑھتا رہتا ہوں مگر مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

یاد رہے کہ روی شاستری کا چھوٹے نواب کی سابق اہلیہ اداکارہ امرتا سنگھ کے ساتھ بھی افیئر بہت مشہور ہوا تھا مگر دونوں نے اسے صرف اچھی دوستی قرار دیا تھا۔