دبئی: (دنیا نیوز) امام الحق ان فٹ ہو گئے، اوپنر آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ ابو ظہبی ٹیسٹ میں فخرزمان کے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔
دبئی ٹیسٹ ڈرا کے بعد یو اے ای میں پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ امام الحق ان فٹ ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ فیلڈنگ کے دوران اوپنر کی انگلی فریکچر ہو گئی جس کی وجہ سے ابو ظہبی ٹیسٹ میں فخرزمان کے ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔ امام الحق نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 76 اور دوسری اننگز میں اڑتالیس رنز بنائے تھے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 16اکتوبر سے شروع ہو گا۔