لاہور (دنیا نیوز ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے خلاف کرپشن پر دائر درخواست خارج کر دی۔ لاہور کے شہری عبدالجبار نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی کرپشن پر درخواست دائر کی تھی جس وجہ سے ایف ائی اے میں بھی سبحان احمد کے خلاف چھ معاملات پر تحقیقات چل رہی تھی۔
پی سی بی کا موقف ہے کہ نیب سبحان احمد کو کلین چٹ دے چکا ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے سبحان احمد کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔
بورڈ کے قانونی مشیر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد سبحان احمد کے خلاف ایف آئی اے میں جاری تحقیقات بھی ختم ہوگئی۔