جنوبی افریقہ کے خلاف 15 رکنی قومی ٹی 20 سکواڈ کا اعلان

Last Updated On 26 January,2019 01:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف 15 رکنی قومی ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، سرفرازاحمد کپتان برقرار ہیں۔

ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ سرفراز احمد ہی کپتان ہوں گے۔ 15 رکنی سکواڈ میں سرفراز احمد کے علاوہ فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، صاحبزادہ فرحان، عماد وسیم، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف،محمد عامر، حسن علی ، عثمان شینواری، شاداب خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز یکم فروری سے شروع ہو گی۔