لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل میں ملتان سلطان کا پانچواں مقابلہ آج پشاور زلمی سے ہے جس کیلئے جنوب کی پہچان ٹیم نے اپنی کامیابی یقینی بنانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں ملتان سلطان کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوئی تاہم اپنی شکست کا بدلہ پشاور زلمی سے لینے کیلئے شعیب ملک کی قیادت میں ٹیم نے بھرپور تیاری شروع کر دی ہے جس سے مخالف ٹیم کے مقابلے میں سلطانز کی پوزیشن کافی حد تک بہتر ہے۔
ٹیم کے اونر علی خان ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطان کے مقابلے 10 مارچ تک ہیں اور اگر شعیب ملک، شاہد آفریدی اور عرفان سمیت پوری ٹیم نے اپنی خامیوں پر قابو پا لیا تو میچ ضرور جیتیں گے۔ کرکٹ بائی چانس ہے اور اسی لئے شائقین کرکٹ کو تاحال ملتان سلطان کی ٹیم سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں۔