چوتھا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

Last Updated On 29 March,2019 05:38 pm

دبئی: (دنیا نیوز) پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے

دبئی میں کھیلے جا رہے چوتھے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی قیادت شعیب ملک کی جگہ عماد وسیم کر رہے ہیں۔

شعیب ملک کی قیادت میں کھیلے گئے ابتدائی تینوں میچوں میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی اور پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کی۔

پاکستان نے ٹیم میں شعیب ملک اور امام الحق کی جگہ دو نوجوان کھلاڑیوں سعد علی اور عابد علی کو موقع دیا ہے۔ دونوں کھلاڑی آج اپنا ڈیبو کر رہے ہیں۔