روزہ کی حالت میں کھیلنے پر شیکھر دھون کا مسلمانوں کھلاڑیوں کو خراج تحسین

Last Updated On 12 May,2019 03:52 pm

ممبئی (ویب ڈیسک) آئی پی ایل میچ میں روزہ کی حالت میں کھیلنے پر شیکھر دھون نے مسلمانوں کھلاڑیوں (محمد نبی، راشد خان اور خلیل احمد)کو خراج تحسین پیش کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راشد خان، محمد نبی اور خلیل احمد روزہ رکھ کر میدان میں کھیلنے کے لیے اترے۔ شیکھر دھون نے ٹویٹر پر انکی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ سب کو رمضان مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال چیمپئنز لیگ: دبائو نظر انداز، مسلمانوں کھلاڑیوں کا روزہ چھوڑنے سے انکار

بیٹسمین کا کہنا تھا کہ پورا دن روزہ رکھ کر پھر میچ کھیلنا آسان کام نہیں ہے لیکن مسلمان کھلاڑی میدان میں پھر بھی تروتازہ نظر آتے ہیں۔ مجھے ان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ مسلم کھلاڑیوں کی توانائی بڑے خواب دیکھنے والوں کے لیے حوصلہ کن ہے۔. آپ پر اللہ تعالیٰ کی نعمتیں نازل ہوں۔

شیکھر دھون کے اس ٹویٹ پر راشد خان نے مخلصانہ الفاظ کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے الفاظ میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل چیپمئنز لیگ کھیلنے میں مصروف آئیکس کے حکیم زائیخ، نصیر مزروئی اور لیور پول کے محمد صلاح اور ساڈیو نے روزہ نہ رکھنے کے مطالبہ پر کلب انتظامیہ کے دبائو کو نظر انداز کر دیا تھا اور کہا کہ اگر ہم میچ کھیلے تو روزہ کی حالت میں کھیلیں گے۔