نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کیلئے دلی اور 6 ریاستوں میں پولنگ جاری ہے، انسٹھ سیٹوں پر دس کروڑ سے زیادہ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔
بھارتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ، صبح سات سے شام چھ بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔ اترپردیش میں 14، ہریانہ میں دس، بہار، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں آٹھ آٹھ، دلی میں 7 اور جھارکھنڈ میں 4 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے درمیان مقابلے ہو رہے ہیں۔
ایک لاکھ تیرہ ہزار پولنگ سٹیشنز میں دس کروڑ سے زیادہ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ساتواں اور آخری مرحلہ 19 مئی کو ہو گا جبکہ نتائج کا علان 23 مئی کیا جائے گا۔