لندن: (دنیا نیوز) ورلڈکپ میں بڑے کھلاڑی ڈیبیو کریں گے لیکن اس میگا ایونٹ میں کوئی نئی ٹیم انٹری نہیں ڈال سکی اور ایسا عالمی کپ کی تاریخ میں تیسری بار ہو رہا ہے۔
کرکٹ کو دنیا بھر میں متعارف کرانے والے ملک انگلینڈ میں بارہواں ورلڈکپ کھیلا جا رہا ہے، ورلڈکپ 2019 میں شریک دس ٹیموں کے کئی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے لیکن اس ایونٹ میں کوئی ٹیم اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے گی۔ اس سے پہلے 1987 میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کوئی ٹیم ڈیبیو نہیں کر سکی تھی پھر 2011 میں بھی ایسا ہی ہوا، رواں ایونٹ میں کوئی نئی ٹیم اپنا کیرئر شروع نہ کر سکی۔
1975 کے پہلے ورلڈکپ میں آٹھ ٹیموں کا سفر شروع ہوا، 1989 میں کینیڈا، 1983 میں زمبابوے، 1992 میں جنوبی افریقہ ، 2003 میں نمیبیا اور 2015 میں افغانستان نے پہلی بار ورلڈکپ کھیلا۔ 1996 میں تین ٹیموں کینیا، نیدرزلینڈز اور متحدہ عرب امارات نے ڈیبیو کیا. 1999 بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کے لیے پہلا ورلڈکپ تھا۔ 2007 میں برموڈا اور آئرلینڈ نے کھاتہ کھولا۔