ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دیدی

Last Updated On 06 June,2019 01:37 am

لندن: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ 2019ء کے نویں میچ میں بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے مقررہ انچاس اعشاریہ دو اوورز میں 244 رنز بنائے۔لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد بنگلادیش کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

لندن میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ کے نویں میچ میں بنگلادیش کی پوری ٹیم آخری اوور میں 244 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا، گپٹل 25 اور منرو 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

2 وکٹیں جلدی گرنے کے بعد کپتان ولیمسن نے روس ٹیلر کے ساتھ ملکر محتاط انداز میں اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، ولیمسن 72 گیندوں پر 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم ٹیلر نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے شامل ہیں، وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لاتھم بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

بنگلادیشی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے کیوی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا، کولن گرینڈ ہوم 15 اور جیمز نیشام 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن رضا، محمد سیف الدین، شکیب الحسن اور مصدق حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کیا تاہم صرف 45 رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد سومیا سرکار 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور تمیم اقبال بھی 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 64 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، مشفق الرحیم 19، محمد متھن 26، محمد اللہ 20، مصدق حسین 11 اور محمد سیف الدین 29 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔