لندن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کا اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنےکا خواب ادھورا رہ گیا، وہ ان فٹ ہو کر میگا ایونٹ سے آئوٹ ہو گئے۔
آئی سی سی کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے کہ ورلڈ کپ ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ڈیل اسٹین کی جگہ فاسٹ باؤلر بورن ہینڈرکس کو جنوبی افریقہ کے سکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ورلڈ کپ میں ابتدائی دونوں میچ ہارنے والی جنوبی افریقا کی ٹیم اپنا تیسرا میچ بھارت کے خلاف ساوتھمپٹن میں کھیلے گی۔ گزشتہ دو ماہ سے زخمی ڈیل اسٹین ابتدائی دونوں میچ کندھے میں تکلیف کے باعث نہیں کھیل سکے تھے اور اب وہ ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر باہر ہوگئے ہیں۔