ناٹنگھم: (دنیا نیوز) ورلڈکپ کھیلنے میں مصروف قومی ٹیم نے ناٹنگھم میں میں عید منائی۔ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف جیت نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ،کھلاڑیوں نے قوم کو بھی مبارک دی۔
دنیا نیوز کے مطابق قومی ٹیم نے ناٹنگھم میں عید منائی۔ نمازِ عید کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے کے گلے بھی ملے۔ انگلینڈ کے خلاف مین آف دی میچ ۔۔محمد حفیظ نے پوری امت مسلمہ کو عید پر مبارکباد کا پیغام دیا ۔۔
ورلڈکپ کھیلنے میں مصروف ٹیم کے کھلاڑی عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد کافی سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ میچز میں بھی شاندار کارکردگی دکھائیں گے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کو ہرانے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہ پوری قوم کے لیے عید کا تحفہ ہے۔ آئندہ میچ میں بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔