نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Last Updated On 09 June,2019 09:01 am

لندن: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی، کیویز نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا، جیمز نیشم نے پانچ شکار کئے۔

ٹاؤنٹن میں افغانستان کی ٹیم ایک سو بہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حشمت اللہ انسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کے سات بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

نیوزی لینڈ کے جیمز نیشم نے پانچ اور لوکی فرگوسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے ایک سو تہتر رنز کا ہدف دو وکٹوں پر عبور کرلیا۔ کین ولیمسن اور روز ٹیلر نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی یہ تیسری فتح اور افغان ٹیم کی تیسری ہی ناکامی ہے۔