اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر اور محمد عامر ایک دوسرے سے پاکستان کیلئے خوشیاں مانگنے لگ گئے، سابق وزیر خزانہ نے مطالبہ کیا تو قومی کرکٹر نے بھی مہربانی کی درخواست کر دی۔
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم خوشی کے اس ماحول کو کم از کم چند دن ایسا ہی رہنے دے، جواب میں قومی کرکٹر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ جی سر، بالکل انشا اللہ پوری کوشش کریں گے، آپ لوگ بھی مہربانی کر کے ایسا کام کریں کہ پورا پاکستان ہمیشہ خوش رہے۔
تمام مسلمانوں کو عید مبارک. اللہ سب کی رمضان کی عبادت قبول کرے. اور پاکستان کرکٹ ٹیم سے خصوصی درخواست کے اس خوشی کے ماحول کو کم سے کم چند دن ایسا ہی رہنے دے
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 5, 2019
Ji sir bilkul inshallah hum poori try karen gay ap log b pls ese kam karna k poora pakistan hamesha khush rahe
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) June 5, 2019
Inshallah. Barey player barey stage par perform kartey hain. Inshallah tum aik dafa phir iss tournament mein apni class prove karo gey.... As they say form is temporary and class is permanent.... Aur India key match mein kohli aur rohit ki wickets tumharee hain!
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 5, 2019
محمد عامر کے بیان پر اسدعمر کا پھر ٹویٹ آگیا کہ ان شااللہ، بڑے پلیئر بڑے اسٹیج پر پر فارم کرتے ہیں، قومی ٹیم ایک بار پھر ٹورنامنٹ میں اپنی کلاس کو ثابت کرے گی، بھارت کے میچ میں کوہلی اور روہت کی وکٹیں آپ کی منتظر ہیں۔