نوٹنگھم: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 288 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کینگروز کی جانب سے کولٹر نیل کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔
میچ کی براہ راست اپ ڈیٹس کے لئے لنک کو کلک کریں
دیگر بلے بازوں میں سمتھ 73، کیری 45 جبکہ سٹوینس 19 رنز کی اننگز کھیل سکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھویٹ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تھامس، کوٹرل اور رسل نے دو دو جبکہ ہولڈر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔