افغانستان کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر محمد شہزاد انجرڈ، ورلڈکپ سے آؤٹ

Last Updated On 07 June,2019 11:15 pm

لندن: (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں بڑا دھچکا لگ گیا، ہارڈ ہٹر بیٹسمین اور وکٹ کیپر محمد شہزاد انجرڈ ہونے کے باعث میگا ایونٹ سے آئوٹ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد ٹخنے کی انجری کے باعث ایونٹ سے آئوٹ ہو گئے ہیں، پاکستان کیخلاف وارم اپ میچ میں انہیں ٹخنے میں تکلیف ہوئی تھی۔

انجری کے باوجود انہوں نے سری لنکا اور آسٹریلیا کیخلاف میچوں میں شرکت کی جس سے تکلیف کی شدت میں اضافہ ہوا اور کرکٹ کے عالمی میلے سے باہر ہو گئے۔
اُدھر آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ ٹیم میں ان کے متبادل کی منظوری دیدی ہے۔ اکرم علی خیل کو 15 رکنی سکواڈ کا حصہ بنانے کی اجازت مل گئی ہے۔

یاد رہے کہ 2015ء کے ورلڈ کپ کے بعد محمد شہزاد اپنے ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین تھے، انہوں نے اس دوران عالمی کرکٹ میں 1843 رنز بنائے۔