دبئی: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ میں بھارت کو مات ہوگئی۔ آئی سی سی نے دھونی کے کیپنگ گلوز پر آرمی لوگو کا استعمال ضابطے کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ اس سے پہلے ہٹ دھرم بھارت نے الٹا کھیل کی عالمی باڈی کی طرف سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔
جنٹلمین گیم میں سیاست کا کھیل زور پکڑ گیا۔ انڈین وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کے فوجی لوگو والے گلوز پہننے پر آئی سی سی پھر اِن ایکشن، بھارت کو زور دار چھکا مار دیا۔
ورلڈ کپ جیسے انٹرنیشنل ایونٹ میں مخصوص نشان والے گلوز کے استعمال کو ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کا کھیل سے کھیلواڑ تماشا بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھونی کے گلوز پر بھارتی فوج کا نشان، آئی سی سی نے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
آئی سی سی نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بھارتی بورڈ اور وکٹ کیپر کو خبردار کیا تھا لیکن اس کے بعد ہٹ دھرم بھارت تو جیسے منہ زور ہو گیا۔ پاکستان سمیت ورلڈ کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سری سانتھ نے تو الٹا کرکٹ کی عالمی تنظیم کو بھارتی بورڈ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا تھا۔